ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں کسانوں پر چلیں لاٹھیاں: گوپال رائے

بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں کسانوں پر چلیں لاٹھیاں: گوپال رائے

Fri, 24 Feb 2017 15:30:51    S.O. News Service

نئی دہلی، 23 ؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت والی ریاستوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسانوں پر لاٹھیاں چلائی جا رہی ہیں۔ دہلی حکومت میں وزیر اور عام آدمی پارٹی کے ترجمان گوپال رائے جمعرات کو کہا کہ 14 فروری سے گجرات میں سانند کے 32 گاؤں والے پانی تک کے لئے محتاج ہیں۔ گجرات کے دارالحکومت سے 6 کلومیٹر فاصلے پر یہ جگہ ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ 14 فروری کو وہاں کے کسان اپنے ٹریکٹر سے ریلی نکال کر وزیر اعلی سے ملنے گئے تھے، اس پر پولیس نے کسانوں کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا گیا۔ انہوں نے بی جے پی صدر پر الزام لگاتے ہوئے کہا گجرات کے لوگ امت شاہ کو جنرل ڈائر کہتے ہیں۔ کسانوں پر لاٹھی امت شاہ کے اشارے پر چلائی گئی، کسان ڈر کے مارے ہسپتال میں نہیں جا رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایک اتر پردیش میں وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کسانوں کو جھوٹے خواب دکھا رہے ہیں۔ دوسری طرف چھتیس گڑھ میں فرضی طور پر قبائلیوں کو پھنسایا جا رہا ہے۔ 28 جنوری کو بھیما اور مکھمتی پر ظلم ہوا۔ متاثرین نے پولیس میں شکایت کرنی چاہی تو پولیس نے مار پیٹ کی۔ اس کو لے کر چھتیس گڑھ کے ہائی کورٹ میں آپ نے پٹیشن ڈالی ہے، کسان اور قبائلیوں کے خلاف پوراچکر چلایا گیا ہے۔ گوپال رائے نے کہا کہ اب وہ ان واقعات پر انسانی حقوق کمیشن میں شکایت کریں گے۔


Share: