ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بی جے پی حکومت نے کشمیراسمبلی تحلیل کرکے جمہوریت کا قتل کیا : شرد یادو

بی جے پی حکومت نے کشمیراسمبلی تحلیل کرکے جمہوریت کا قتل کیا : شرد یادو

Fri, 23 Nov 2018 16:40:32    S.O. News Service

نئی دہلی، 23؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) لوک تانترک جنتادل ( ایل جے ڈی ) کے لیڈر شرد یادو نے جموں ۔ کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج کہاکہ مرکزکی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) حکومت نے ایسا کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے ۔ شرد یادو نے کہاکہ’’جموں کشمیر میں اسمبلی کو تحلیل کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا ہے ۔ میں ریاست میں اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت اور مذمت کر تاہوں ۔ حکومت کی یہ کاروائی واضح طور سے جانبداری ہے ۔ کیونکہ اہم پارٹیوں کے اتحاد نے حکومت بنانے کا دعوی کیا تھا‘‘۔

ایل جے ڈی لیڈر نے جموں ۔ کشمیر کے بلدیاتی کے انتخابات کو ریاست کی اہم سیاسی جماعتوں کی شراکت کے بغیر اجازت دے دی جو جمہوریت کا مذاق تھا۔ بی جے پی کو نہ تو ملک کے آئین کی فکر ہے اور نہ ہی آئینی اداروں کے تئیں احترام کا جذبہ ہے ۔

شرد یادو نے کہاکہ جموں ۔ کشمیر میں اسمبلی انتخاب کا جواز ہی کیا ہے جب رائے عامہ کو کچل کر اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا اور اس لئے بلدیاتی انتخابات کا کوئی جواز نہیں تھا جب اس میں اہم سیاسی پارٹیاں حصہ نہیں لے رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکز کی بی جے پی حکومت کے مدت کار میں ملک کے اندر جو بھی ہورہاہے وہ جمہوریت اوررائے عامہ کے خلاف ہے ۔


Share: