ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی ایم ایل نے راہل گاندھی کو بتایا راون، پرینکاکو بتایا شورپنکھا

بی جے پی ایم ایل نے راہل گاندھی کو بتایا راون، پرینکاکو بتایا شورپنکھا

Wed, 30 Jan 2019 21:06:54    S.O. News Service

نئی دہلی:39/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)ملک میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس صدر راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی کی سیاست میں انٹری کو لے کر ان پر ہونے والے ذاتی حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔اپنے متنازعہ بیانات کو لے کر اکثر بحث میں رہنے والے اترپردیش سے بی جے پی ممبر اسمبلی سریندر سنگھ نے راہل گاندھی کاموازنہ راون سے کیا تو وہیں پرینکا گاندھی کوخارش بتا دیا۔
دراصل پرینکا گاندھی کو کانگریس نے پارٹی جنرل سکریٹری بناتے ہوئے مشرقی اتر پردیش کا چارج سونپا ہے۔اسی سلسلے میں یوپی کے بلیا ضلع کے بیریا سے رکن اسمبلی سے جب سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب رام اور راون میں جنگ ہونے والی تھی، تب راون نے اپنی بہن کو بھیجا تھا،ابھی رام کے کردار میں مودی ہیں اور راون کے طور پر راہل نے اپنی شورپنکھا کے طور پر اپنی بہن پرینکا کو میدان میں اتارا ہے، تو مان کے چلئے لنکا فتح ہو گئی۔اس کے علاوہ سریندر سنگھ نے کہا کہ کانگریس ٹوٹی ہوئی کشتی ہے۔ایس سی ؍ایس ٹی ایکٹ کے باعث مدھیہ پردیش اور راجستھان میں انتخابات جیت گئی لیکن اب اسے کوئی چندل لگانے والا نہیں ۔بتادیں کہ جب سے پرینکاگاندھی کی سرگرم سیاست میں انٹری ہوئی ہے، بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے ان پر حملہ ہورہاہے۔اس سے قبل بہار حکومت میں وزیر اور بی جے پی کے لیڈر ونود جھا نے کہا کہ پرینکا گاندھی ایک بیان دیاتھا۔کانگریس کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ووٹ خوبصورت چہرے سے نہیں ملتے،اس کے بعد بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے بھی متنازع بیان دیاتھا۔


Share: