ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی بی ایم پی نے 815کروڑ روپیوں کا اثاثہ ٹیکس وصول کیا: گنا شیکھر

بی بی ایم پی نے 815کروڑ روپیوں کا اثاثہ ٹیکس وصول کیا: گنا شیکھر

Fri, 26 May 2017 02:50:26    S.O. News Service

بنگلورو:25/مئی(ایس او نیوز) رواں سال برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے ٹیکسوں کے ذریعہ اب تک 610 کروڑ روپیوں کی آمدنی  حاصل کی ہے، ان میں روڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔ یہ بات آج بی بی ایم پی کی ٹیکس اینڈ فائنانس کمیٹی کے چیرمین ایم کے گنا شیکھر نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب تک 222کروڑ روپیوں کا اثاثہ ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔جیسے ہی یہ بی بی ایم پی کے خزانے کا حصہ بنے گا ٹیکسوں کی مجموعی وصولی بڑھ کر 1037 کروڑ روپے ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی نے 338 کروڑ روپیوں کی رقم آن لائن ادائیگی کے ذریعہ اور 435 کروڑ روپیوں کی رقم چلان کی ادائیگی کے ذریعہ حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 31مئی تک اثاثہ ٹیکس کی پیشگی ادائیگی پر پانچ فیصد رعایت برقرار رکھی گئی ہے۔انہوں نے عوام سے گذارش کی کہ اس رعایت سے استفادہ کریں۔یکم جون سے ٹیکس دہندگان کو کسی طرح کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ رعایتی اسکیم کے ذریعہ بی بی ایم پی کو 150کروڑ روپے افزود ٹیکس وصول کرنے میں مدد ملی ہے۔انہیں توقع ہے کہ آخری تاریخ تک اثاثہ ٹیکس کی وصولی بارہ سو کروڑ روپیوں سے متجاوز ہوجائے گی۔


Share: