ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی میٹنگ میں افسران کی غیر حاضری پر رضوان نواب برہم

بی بی ایم پی میٹنگ میں افسران کی غیر حاضری پر رضوان نواب برہم

Tue, 14 Mar 2017 10:48:28    S.O. News Service

بنگلورو،13؍مارچ(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے بجٹ کی ترتیب کے سلسلے میں آج طلب کی گئی خصوصی بی بی ایم پی کونسل میٹنگ میں بیسکام اور سلم کلیئرنس بورڈ کے افسران کی غیر حاضری پر بی بی ایم پی کونسل میں حکمران پارٹی لیڈر محمد رضوان نواب نے سخت اعتراض کیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں پیش ہونے والے بی بی ایم پی بجٹ کے متعلق رائے مشورہ دینے کیلئے یہ خصوصی میٹنگ طلب کی گئی۔ اس میٹنگ میں سلم کلیئرنس بورڈ ، بی ڈبلیو ایس ایس بی اور بیسکام کے افسران کو بھی شرکت کیلئے مدعو کیاگیا تھا، لیکن ان میں سے کوئی بھی آفیسر موجود نہیں تھا۔ان افسران کی غیر حاضری پر اعتراض کرتے ہوئے رضوان نواب نے میئر سے گذارش کی کہ فوری طور پر وہ تاکید کریں کہ ان دونوں اداروں سے افسران فوراً بی بی ایم پی میٹنگ میں شریک ہوں۔ رضوان نواب کی تائید کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی نے کہاکہ یہ افسران جب اپنے دفاتر میں ہی موجود نہیں رہتے تو میٹنگ میں کیا شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میئر فوری طور پر بیسکام کے منیجنگ ڈائرکٹر سے اس سلسلے میں شکایت کریں اور میٹنگ میں بیسکام کے افسران کو طلب کریں ، اس کے باوجود بھی اگر بیسکام کے افسران میٹنگ میں شریک نہ ہوئے تو ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کے ساتھ اگلی میٹنگوں میں ان افسران کو خاطر میں نہ لایا جائے۔


Share: