ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بہار کے واقعہ کے پیش نظر نکسلی سرگرمیوں پر لوک سبھا میں اٹھا سخت فیصلے کا مطالبہ

بہار کے واقعہ کے پیش نظر نکسلی سرگرمیوں پر لوک سبھا میں اٹھا سخت فیصلے کا مطالبہ

Tue, 19 Jul 2016 18:43:03    S.O. News Service

نئی دہلی،19جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا میں آج بی جے پی کے ایک رکن نے بہار میں نکسلیوں کی سرگرمیوں پر لگام لگانے میں ریاستی حکومت کی دلچسپی نہیں ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مرکز سے اس سلسلے میں سخت فیصلے کرنے کا مطالبہ کیا۔وقفہ صفر کے دوران اورنگ آباد سے بی جے پی ایم پی سشیل کمار سنگھ نے کل گیا ضلع کے بانکے بازار تھانہ علاقے میں نکسلیوں کے حملے میں سی آر پی ایف کی کوبرا بٹالین کے دس جوانوں کے مارے جانے کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات کو صرف قانون کا موضوع بنا کر ریاستوں پر نہیں چھوڑنا چاہئے۔انہوں نے مرکزی حکومت سے ریاست میں نکسلیوں پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ بہار حکومت کی نکسل مسئلے کے سلسلے میں دلچسپی نہیں ہے۔سنگھ نے کہا کہ نکسلیوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے ترقی کے منصوبے رکے ہوئے ہیں اور ملک کی داخلی سلامتی کو شدید خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس سلسلے میں ریاستی حکومت پر دباؤ بنائے اور سخت فیصلے لئے جائیں۔بی جے پی کے گجیندر سنگھ شیخاوت نے سرو شکشا ابھیان کے تحت ملازمین اساتذہ کو تاخیر سے تنخواہ ملنے کا موضوع اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت مرکزی حکومت 75فیصد رقم دیتی ہے لیکن ریاست کو اس کی ادائیگی ہر ماہ کئے جانے کی وجہ سے اساتذہ کی تنخواہ ملنے میں کئی دن کی تاخیر ہو جاتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستوں کو مرکز کا حصہ اگر سالانہ یا نصف مل جائے تو اساتذہ کو وقت پر تنخواہ دی جا سکتی ہے۔


Share: