ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بہار کے باہر زمین تلاش کر رہے نتیش پھر ہوئے فیل، راجستھان۔چھتیس گڑھ میں جے ڈی یو کی ہوا نکلی

بہار کے باہر زمین تلاش کر رہے نتیش پھر ہوئے فیل، راجستھان۔چھتیس گڑھ میں جے ڈی یو کی ہوا نکلی

Wed, 12 Dec 2018 23:04:12    S.O. News Service

پٹنہ :12/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک وقت تھا جب جے ڈی یو کے رہنما نتیش کمار کو وزیر اعظم کے طور پر سمجھا جاتا تھا، لیکن اب عالم یہ ہے کہ بہار سے باہر نکلتے ہی نتیش کمار کی کشتی ڈوب گئی ہے۔ نتیش کمار اگرچہ گزشتہ 15 سالوں سے بہار کے اقتدار پر قابض ہوں لیکن بہار کے باہر جے ڈی یو کی کارکردگی ہمیشہ مایوس کن ہی رہی ہے۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو نے راجستھان اور چھتیس گڑھ میں اپنے امیدوار اتارے تھے لیکن ان دونوں ہی ریاستوں میں جے ڈی یو کے کسی امیدوار کو فتح نہیں ہوئی ہے۔ جے ڈی یو کے زیادہ تر امیدوار تو اپنی ضمانت تک نہیں بچا پائے۔ جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار اور انتخابی پالیسی ساز سے لیڈر بنے پرشانت کشور کے لئے یہ نتیجہ مایوسی آور ہیں ۔ نتیش کمار نے راجستھان اسمبلی انتخابات میں کل 13 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے تھے۔ باڑمیر ضلع کی شیو اسمبلی سیٹ پر جے ڈی یو امیدوار نے الیکشن سے پہلے ہی میدان چھوڑ دیا تھا جبکہ باقی 12 امیدواروں کی انتخابات میں زبردست شکست ہوئی ہے۔ 


Share: