ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بہار میں سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد 89پہنچی ، 33لاکھ سے زیادہ متاثر

بہار میں سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد 89پہنچی ، 33لاکھ سے زیادہ متاثر

Fri, 05 Aug 2016 21:24:56    S.O. News Service

پٹنہ، 5 ؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بہار میں سیلاب کی وجہ سے آج 25اور لوگوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ابھی تک 89افراد کی سیلاب کی وجہ سے موت ہو چکی ہے جبکہ 14اضلاع کے 33لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سارن تازہ ترین ضلع ہے۔محکمہ نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ 26 اموات پورنیہ ضلع میں ہوئی ہے۔اس کے بعد ارریہ میں 21، کٹیہار میں 15، سپول میں 8 اور کشن گنج میں 5 افراد کی سیلاب سے موت ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مدھے پورہ اور گوپال گنج میں 4-4 لوگوں کی، دربھنگہ میں3 اور سہرسہ، مظفر پور اور سارن میں ایک ایک شخص کی سیلاب سے موت ہوئی ہے۔مہانندا، بکھرا، کنکئی ، پرمار، کوسی اور دیگر ندیوں میں آئی طغیانی کی وجہ سے پورنیہ، کشن گنج، ارریہ، دربھنگہ، مدھے پورہ ، بھاگلپور، کٹیہار، سہرسہ، سپول، گوپال گنج، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن اور مظفر پور سیلاب کی زدمیں ہیں۔تازہ ترین خبروں کے مطابق کہلگاؤ ں (بھاگلپور)میں گنگا ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے جبکہ سیوان ضلع میں گھاگھرا ندی کچھ مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔کھگڑیا میں بوڑھی گنڈک بھی خطرے کے نشان سے اوپربہہ رہی ہے جبکہ کوسی ندی کھگڑیا اور کٹیہارا ضلاع میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔


Share: