پٹنہ، 19؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بہار کے اورنگ آباد ضلع کے جنگلوں میں نکسلیوں کی طرف سے گئے آئی ای ڈی دھماکہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کی کوبرا بٹالین سے وابستہ کم سے کم 10 کمانڈو ہلاکہو گئے اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ کوبرا یونٹ کے جوانوں پر گھات لگا کر آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا، جس کے بعد کل دوپہر سی آر پی ایف کمانڈو اور نکسلیوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا جس میں دیر رات تک 3 نکسلی مارے گئے۔ایک سینئر افسر نے بتایاکہ 8 جوان موقع پر ہی ہلاکہو گئے، وہیں دو نے اس وقت دم توڑ دیا، جب انہیں زخمی حالت میں اسپتا ل لے جایا جا رہا تھا۔یہ واقعہ گیا سے متصل سرحد کے قریب چکربند ا ڈمری نا لا جنگلوں میں ہوپیش آیا ۔جائے حادثہ سے ایک اے کے- 47رائفل، انساس رائفل اور انڈر بیریل گرینیڈ لانچر بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔حکام نے بتایا کہ آئی ای ڈی دھماکے کے بعد شروع ہوئے تصادم میں 5 دیگر جوان شدید زخمی ہو گئے۔جوان 205ویں کوبرا بٹالین سے وابستہ تھے اور انہیں بہار میں نکسل مخالف مہم چلانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔سی آر پی ایف نے جنگلوں میں خصوصی مہم چلانے کے لیے کوبرا بٹالیں کا قیام کیا ہے اور یہ حملہ ان حملوں میں سے ایک ہے جن میں کوبرا یونٹ کے سب سے زیادہ جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف کی اضافی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔سی آر پی ایف کے ہلاکجوانوں کی شناخت بہار کے بکسر کے رہائشی ہیڈ کانسٹیبل انل کمار سنگھ، منی پور کے تھوبل رہائشی کے اپیندر سنگھ، اتر پردیش کے اعظم گڑھ کے رہائشی کانسٹیبل سنود کمار، پنجاب کے ہوشیارپور کے رہائشی رمیش کمار، بہار کے کھگڑیا کے رہائشی دیواکر کمار، مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور کے رہائشی پولاش منڈل، مغربی بنگال کے نادیا کے رہائشی دیپک گھوش، مدھیہ پردیش کے بیتول رہائشی منوج کمار ، اتر پردیش کے مظفرنگر کے رہائشی ہروندر پنوار اور بہار کے سیوان کے رہائشی روی کمار کے طور پر ہوئی ہے۔