ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بہار حکومت پوری طرح ناکام ، 25 نومبر کو اسمبلی کا گھیراﺅ کرنے کا منصوبہ؛ پپو یادو

بہار حکومت پوری طرح ناکام ، 25 نومبر کو اسمبلی کا گھیراﺅ کرنے کا منصوبہ؛ پپو یادو

Thu, 07 Nov 2019 11:18:23    S.O. News Service

پٹنہ 7/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) جن ادھیکاری پارٹی ( لوک تانترک) کے قومی صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے بہار میں بڑھتے جرائم کو نتیش حکومت کی ناکامی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے   کہاکہ ریاست میں جرائم اور مافیاﺅں کے رحم کرم پر سرکار چل رہی ہے۔ یادو نے کہاکہ ریاست میں  حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ نتیش نے اپنے ” نورتنوں “ کی مدد سے بہار میں کرپٹ سسٹم کی سلطنت قائم کر لی ہے ۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں کا اعتماد  ختم ہو چکا ہے ۔ بہار میں حزب اقتدار اور اختلاف نے سماجواد کے نام پر سماج میں زہر گھولا ہے جس سے پوری ریاست اور معاشرہ پراگندہ ہو گیا ہے ۔

سابق رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ دارالحکومت پٹنہ میں ہوئے آبی جماﺅ، بڑھتے جرائم ، خواتین پر ظلم ، بڑھتی بے روزگاری ،طلباءپر ہورہے مظالم ، سماجی اور سیاسی آلودگی کے خلاف 25 نومبر 2019 کو بہار اسمبلی کا گھیراﺅ کیاجائے گا۔ گھیرا ﺅ کیلئے پٹنہ میں پرجوش تشہیری مہم ، پوسٹر ، بینر ، نکڑ سبھا کے ساتھ ۔ ساتھ عام لوگوں کے مابین عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی آج پارٹی کی خصوصی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔

اس موقع پر پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعجاز احمد ، قومی سکریٹری راجیش رنجن پپو ، ریاستی صدر رگھوپتی سنگھ ، ریاستی پرجنرل سکریٹری سورج نارائن سہنی ، ریاستی جنرل سکریٹری شنکر پٹیل سمیت دیگر لیڈران موجود تھے۔


Share: