ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بہار اسمبلی نے جی ایس ٹی سے متعلق بل صوتی ووٹ سے منظورکیا

بہار اسمبلی نے جی ایس ٹی سے متعلق بل صوتی ووٹ سے منظورکیا

Tue, 16 Aug 2016 18:59:16    S.O. News Service

پٹنہ ،16اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار اسمبلی میں آج وزیراعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے جی ایس ٹی سے متعلق بل کے فائدے اور اپنے موقف کو واضح کئے جانے کے بعد ایوان نے اسے آج صوتی ووٹ سے منظور کر دیا۔حال میں اختتام پذیر مانسون سیشن کے بعد اس بل کی حمایت کیلئے بہاراسمبلی کے آج بلائے گئے ایک روزہ سیشن کے دوران بہار اسمبلی میں وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ بل کے مطالعہ اورماہرین کی رائے لینے پر ہمیں لگا کہ اس کی حمایت ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے کام میں بہار کی شراکت شروع سے رہی ہے۔انہوں نے اس بل کو اپنے آپ میں اہم بتاتے ہوئے اس کے فوائد کا خاکہ پیش کیا۔نتیش جو جے ڈی یو کے قومی صدر بھی ہیں، نے کہا کہ ان کی پارٹی شروع سے ہی جی ایس ٹی بل کے حق میں تھی اور اس کے بارے میں حال ہی میں مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کے دوران انہیں آگاہ کیا گیا تھا۔سی پی آئی مالے ممبر اسمبلی اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے جبکہ ریاست میں حکمراں مہاگٹھ بندھن(جے ڈی یو-آر جے ڈی کانگریس)سے اور این ڈی اے(بی جے پی-ایل جے پی-رالوسپا)نے اس کی حمایت کی۔جی ایس ٹی سے متعلق 122واں ترمیمی بل لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظور ہونے کے بعد بہار ملک کا پہلی ایسی غیر این ڈی اے ریاست ہے جس نے اس کی حمایت کی ہے۔بی جے پی زیر قیادت آسام ریاست پہلی ریاست ہے جس نے اس کی حمایت کر دی ہے۔


Share: