بھٹکل۔6/نومبر(ایس او نیوز)مسٹر نریندر مودی ذرا گجرات کی ان عورتوں کے ساتھ بھی دکھ اورہمدردی کا اظہار کریں جن کے ساتھ گجرات فسادات کے دوران عصمت دری کی گئی تھی ۔جو عورتیں آج بھی انصاف کا انتظار کر رہی ہیں ۔بھٹکل میں مرکز السنہ اہل حدیث کے زیر اہتمام منعقد مسلم پر سنل لاء اور سول کوڈ کے عنوان پرخطاب کرتے ہوئے مشہور پیس ٹی وی کے سابق مقرر شیخ ثنا ء اللہ مدنی ان خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں مودی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ طلاق کے برعکس 3 کرور 70 لاکھ جوڑے ہندوستان میں ایسے ہیں جو بغیر طلاق کے ہی الگ ہوئے ہیں جن میں سے ایک خود مسٹر نریندر مودی ہے جو اپنی بیوی جشودا بین سے بغیر طلاق کے ہی الگ ہوگئے ہیں ۔تو ایسے میں طلاق دے کر الگ ہونا اور اس کو آزاد کر نا بہتر ہے یا پھر بغیر طلاق کے الگ ہوکر اس کو لٹکا کر رکھنا بہتر ہے ۔مولانا مدنی نے یونیفارم سول کوڈ کے تعلق سے کہا کہ ہماری شریعت اللہ کی طرف سے ناز ل کردہ ہے ۔جس میں زند گی سے لے کر موت تک ہر چیز کی ہدایت دی گئی ہے ۔اس میں ہم مسلمان کسی طرح کی بھی مداخلت قطعا برداشت نہیں کریں گے ۔چونکہ قرآن ساری دنیا کے لئے ہدایت ہے اس لئے مسٹر مودی ملک میں قرآن اور شریعت کے مطابق حکومت کا نظام چلا کر دیکھیں تو پورے ملک میں امن وسلامتی پھیل جائے گی ۔