بھوپال /10فروری (آئی این ایس ا نڈیا) بھوپال کرائم برانچ نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھوپال کی خواتین سے 71 لاکھ کی ٹھگی کرنے والے گینگ کے ایک رکن جوزف ڈا ئجو کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔گینگ کے رکن شادی شدہ خواتین سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کرتے ہوئے اپنے جال میں پھنساتے تھے پھر مہنگا گفٹ دینے کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرتے تھے۔ٹھگی کرنے کے لئے گینگ کے رکن مختلف نمبروں سے ایئر پورٹ کے باہر اور اپنی مرضی کے محکمہ کے دفتر کے باہر سے خواتین کو ویڈیو کال کرتے تھے۔
بھوپال کرائم برانچ سے ملی معلومات کے مطابق اندرپوری رہائشی نریش مدگل نے چند ماہ قبل بہن پریتی شرما کے ساتھ غیر ملکی افراد کی جانب سے 71 لاکھ کی ٹھگی کا معاملہ درج کرایا تھا۔شکایت میں بتایا گیا تھا کہ غیر ملکی نوجوانوں نے پہلے تو ان کی بہن پریتی سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کی،اس کے بعد پارسل سے ایک کروڑ روپے کا قیمتی تحفہ بھیجنے کے جھانسے میں لے لیا۔ پریتی نے پارسل بھیجنے بالے اور پارسل ڈیلور کرنے والے دو نامعلوم افراد کے جھانسے میں آگئی اور اس پارسل حاصل کرنے کے لئے پارسل ڈلیوری چارج کیا۔اینٹی منی لانڈرنگ فیس، اینٹی ٹیررزم سرٹی فیکٹ وغیرہ کے نام پر 13 الگ الگ بینک اکاؤنٹس میں تقریبا 71 لاکھ روپے جمع کر دیئے۔ اس کے بعد ملزمان نے اپنے موبائل بند کر لئے،کئی دنوں کی کوشش کے بعد بھی جب موبائل آن نہیں ہوا، تو پریتی کو ٹھگی کا احساس ہوا اور اس نے پوری بات اہل خانہ کو بتائی۔اس کے بعد لواحقین پریتی کو لے کر کرائم برانچ پہنچے اور معاملہ درج کرایا۔اس سے کرائم برانچ کو دہلی میں رہ رہے ایورین (جمہوریہ کوٹ ڈوایر) رہائشی جوزف ڈائجو کا پتہ چلا،خبر ہونے کے بعد ٹیم دہلی پہنچی اور کئی دن کے محاصرے اور شناخت پختہ ہونے کے بعد جوزف ڈائجو کو گرفتار کر بھوپال لے آئی۔