ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بھاسکر شیٹی قتل معاملہ، بیوی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

بھاسکر شیٹی قتل معاملہ، بیوی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

Thu, 11 May 2017 01:04:57    S.O. News Service

اڈپی :10 /مئی(ایس او نیوز) راجیشوری شیٹی جو اپنے شوہر بھاسکر شیٹی کے سنسنی خیز قتل معاملہ کی ملزم ہیں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی۔ راجیشوری ہوٹل کے مالک اپنے شوہر کے قتل کے معاملہ کی اصل ملزم ہیں۔ اس معاملہ میں ان کا بیٹا نونیت شٹی اور نجومی نیرنجن بھی معاون ملزمین ہیں۔ اگست 2016 میں بھاسکرریڈی کے قتل کی واردات کے بعد سے گذشتہ 9ماہ سے ملزمین ضمانت کیلئے عدالتوں میں جدوجہد کررہے ہیں۔عدالت عظمی کے جج نے ان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت سے اتفاق کیا ہے اور اس کے مطابق ریاستی حکومت کو نوٹس دی گئی ہے۔ سی آئی ڈی نے ملزمین کے خلاف اس معاملہ میں 1300صفحات کی چارج شیٹ پیش کی ہے۔


Share: