ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بڑے پیمانے پر یوم آزادی منائے گی بی جے پی

بڑے پیمانے پر یوم آزادی منائے گی بی جے پی

Tue, 19 Jul 2016 18:10:57    S.O. News Service

نئی دہلی،19جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)بڑی سطح پر یوم آزادی منائے گی اور اس دوران اس کے غریب کی حمایت اور ایجنڈے کو دکھایا جائے گا۔پارٹی کی طرف سے اس تقریب کے تحت ایک ہفتے کے لئے ’’ترنگا یاترا‘‘نکالنے کا امکان ہے۔بی جے پی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آج وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر شامل ہوئے جس میں 15اگست سے متعلقہ اجتماعات پر بنیادی طور پر غور کیا گیا۔سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے کچھ باتوں پر بحث کی ہے لیکن قومی صدر امت شاہ کے ساتھ بحث کے بعد حتمی منصوبے کا اعلان کیا جائے گا۔بی جے پی ذرائع نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر 15سے 22اگست تک ایک ہفتے ’’ترنگا یاترا‘‘نکالنے کا امکان ہے۔مودی نے ’’وکاس پرو‘‘کا ذکر کیا جس میں حکومت اور پارٹی عہدیداروں نے اقتدار میں دو سال میں ان کی حکومت کی کامیابیوں کی تشہیر کے لئے 200سے زیادہ پروگرام منعقد کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مہم بہت کامیاب رہی اور لوگوں نے پورے جوش و خروش سے اس میں حصہ لیا۔وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ موڈ اچھا ہے،اسے برقرار رکھیں لیکن احتیاط برتیں۔نائیڈو نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے مانسون سیشن کے قانون سازی کے ایجنڈے کے بارے میں طویل بات کی اور اس پر مودی نے ان سے سخت محنت کرنے، مطالعہ کرنے اور بحث کی سطح بہتر کرنے کے لئے کہا۔پارٹی رہنماؤں نے مودی کے کامیاب غیرملکی دورے کو لے کر دو بار کھڑے ہو کر ان کی تعریف کی۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے گزشتہ سیشن اور اس سیشن کے درمیان اپنے بیرون دوروں کی تفصیلات پیش کی۔پارٹی رہنماؤں کو تنظیم کی طرف سے منعقد یوگا دوس اور ایمرجنسی مخالف دن کے بارے میں بھی بتایا گیا۔


Share: