ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بچوں کی ترقی میں ملک کی ترقی پوشیدہ: پٹنہ کی میئرسیتاساہوکااظہارخیال

بچوں کی ترقی میں ملک کی ترقی پوشیدہ: پٹنہ کی میئرسیتاساہوکااظہارخیال

Sat, 01 Jul 2017 01:30:49    S.O. News Service

پٹنہ:30/جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سفینہ رینبو ہوم کی پانچویں سالگرہ بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مرداہا ٹولی واقع گورنمنٹ مڈل اسکول احاطہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح کلکاری بہار بال بھون کی ڈائرکٹر محترمہ جیوتی پریہار اور پٹنہ کی میئر محترمہ سیتا ساہو نے شمع روشن کرکے کیا۔ 
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے میئر محترمہ سیتا ساہو نے بچوں کی صلاحیت اور جوہر کے کامیاب نمائش کی ستائش کرتے ہوئے رینبو ہوم انتظامیہ کو اپنا ہرممکن تعاون دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ پڑھنے لکھنے میں خوب دل لگائیں اور کامیابی کی منزل پائیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہی ملک کے مستقبل ہیں اگر بچے اپنی زندگی میں کامیاب ہوں گے اور ترقی کریں گے تو ملک بھی ترقی کرے گا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں محترمہ جیوتی پریہار نے کہا کہ سفینہ سے ان کا پرانا رشتہ رہا ہے، وہ یہاں کے بچوں کے اندر چھپے فنکارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں ہرممکن تعاون کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کے بچوں کے تئیں ان کی پوری ہمدردی ہے۔اس موقع پر ہر سال کی طرح ماہ جون میں پیداہونے والے بچوں کی اجتماعی یوم پیدائش بھی منائی گئی۔اطفال تحفظ کمیشن کے سابق رکن مختارالحق نے بچوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹ کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔تقریب کی صدارت رینبو ہوم کی پروجیکٹ انچارج محترمہ مہہ جبیں سرور نے کی۔ اس موقع پر اجے نارائن شرما، جی ایس آزاد، تنویرالحق قمر، مونیکا کماری، رنجو کماری، سابق کونسلرپردیپ مہتہ نے بھی حصہ لیا۔ 


Share: