ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بچوں کی اعلی تعلیم سے ہی ملک کا مستقبل روشن ہوگا:وائس چانسلر، گیان استھلی ہائی اسکول کی سالانہ تقریب اختتام پذیر

بچوں کی اعلی تعلیم سے ہی ملک کا مستقبل روشن ہوگا:وائس چانسلر، گیان استھلی ہائی اسکول کی سالانہ تقریب اختتام پذیر

Sat, 25 Mar 2017 22:38:07    S.O. News Service

پٹنہ سیٹی،:25/ مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سمپت چک بیریا واقع گیان استھلی ہائی اسکول کی سالانہ تقریب میں ثقافتی پروگرام پیش کر اسکول کے طالب علم اور طالبات نے ناظرین کا دل موہ لیا۔اس تقریب کا افتتاح پٹنہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سدھیر شریواستو نے کیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجیو چورسیا، ڈی این منڈل یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر امرناتھ سنہا، بھارتیہ جنتا پارٹی کاروبارسیل کے ریاستی انچارج مسٹر ابھیجیت کشیپ، ماہر تعلیم ڈاکٹر مینو سنگھ اور اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر کمار پنکج خاص طور پر موجود رہے۔ پرنسپل مکی رانی نے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر پٹنہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سدھیر شریواستو نے کہا کہ بچے ملک کے مستقبل ہیں ان کی اعلی تعلیم سے ہی ملک کا مستقبل روشن ہوگا اور ملک دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے آگے جائے گا۔ممبر اسمبلی ڈاکٹر سنجیو چورسیا نے اسکول کے طالب علم اور طالبات کی ذریعہ پیش ثقافتی پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ یہی بچے آگے چل کر اپنے ماں باپ کے ساتھ ساتھ اسکول، ریاست اور ملک کا نام روشن کریں گے۔سالانہ تقریب میں جہاں اسکول کے بچوں کے درمیان ایوارڈتقسیم کئے گئے وہیں اساتذہ کو بھی نوازا گیا۔اس موقع پر کنچن سر کو بہترین استاد اور سب سے زیادہ حاضری کے لئے وریندر سر کو ایوارڈ دیا گیا۔


Share: