ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بوپنا-ماتکووسکی دبئی فائنل میں شکست سے دوچار

بوپنا-ماتکووسکی دبئی فائنل میں شکست سے دوچار

Mon, 06 Mar 2017 13:00:54    S.O. News Service

دبئی،5؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے روہن بوپنا اور پولینڈ کے ان کے جوڑی دار مارسن ماتکووسکی آج یہاں دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چمپئن شپ کے مرد ڈبلز کے فائنل میں ایک سیٹ کی سبقت کے باوجود ہوریا ٹیکاؤ اور جین جولین راجر کی جوڑی سے شکست کھاگئے ۔ہندوستانی پولش جوڑی کو رومانیہ کے ٹیکاؤ اور ہالینڈ کے جین جولین راجر کی چوتھی سیڈحاصل جوڑی سے ایک گھنٹے 19منٹ تک چلے فائنل میں 6,4.3,6.3,10سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔بوپنا اور ماتکووسکی نے لینڈر پیس اور گلی ریمو گارسیا لوپیز کی جوڑی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی


Share: