ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بولٹ کو گائے کے گوشت کھانے کا مشورہ دیا گیا، انہوں نے9 اولمپک طلائی تمغے جیتے:بی جے پی ایم پی

بولٹ کو گائے کے گوشت کھانے کا مشورہ دیا گیا، انہوں نے9 اولمپک طلائی تمغے جیتے:بی جے پی ایم پی

Mon, 29 Aug 2016 20:24:05    S.O. News Service

نئی دہلی،29اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے ایم پی اور دلت لیڈر ادت راج نے مایہ ناز کھلاڑی اسین بولٹ کے انسٹرکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ کہہ کر آج لوگوں کو چونکا دیا کہ غربت میں جنم لینے کے باوجود جمیکا کے اتھلیٹ اسین بولٹ اولمپکس میں نو طلائی تمغہ جیت پائے کیونکہ ان کے انسٹرکٹر نے انہیں دن میں دو بار بیف کھانے کا مشورہ دیا تھا۔شمال مغربی دہلی سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے ٹویٹ کیا کہ جمیکا کے اسین بولٹ بہت غریب تھے،ان کے مشیر نے انہیں دونوں وقت بیف کھانے کا مشورہ دیا تھا اور انہوں نے اولمپکس میں نو طلائی تمغے جیتے۔بیف بی جے پی کے لئے انتہائی جذباتی مسئلہ ہے اور ملک میں بی جے پی حکومت حکومتوں نے بیف کے کاروبار پر پابندی لگانے کے لئے سخت قانون بنائے ہیں۔بہر حال ادت نے یہ کہہ کر تنازعہ کو کم کرنے کی کوشش کی کہ انہوں نے بس بولٹ کے انسٹرکٹر کی باتوں کو دہرایا ہے اور ان کے کہنے کا یہی مطلب تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی برعکس حالات کے باوجود راستہ تلاش کر سکتاہے اور انہیں اپنی ناکامیوں کے لئے حالات کو ذمہ دار نہیں ماننا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کھلاڑیوں کے لئے سہولیات کی کمی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ میں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اس بات کی دہائی دیتے رہنا کہ ہمارے پاس بنیادی سہولیات نہیں ہیں یا یہاں بدعنوانی کو ختم کیا جانا چاہئے، ان باتوں سے آگے بڑھ کر اسین بولٹ سے محنت اور لگن کا سبق لینا چاہئے،میں جو کہنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ ہمارے کھلاڑی راستے اور طریقے تلاش کریں، جس طرح سے انہوں نے(اسین بولٹ نے)کیا۔بہر حال بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے بیف کے کسی ذکر سے بچتے ہوئے کہا کہ جمیکا یا کینیا جیسے ممالک کے مقابلے میں ہماری حکومت ان پر(کھلاڑیوں پر)بڑی رقم خرچ کرتی ہے۔


Share: