ڈھاکہ،3؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک کالعدم مذہبی جماعت کے ’روحانی رہنما‘ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مذہبی شدت پسند جماعت ملک میں ہونے والے کئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہی ہے۔ ساٹھ سالہ مولانا ابوالقاسم کوجمعرات کی شب ان کے ایک خفیہ ٹھکانے سے گرفتار کیا گیا۔ ڈھاکا پولیس کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق تحقیقات کے دوران پتہ چلا تھا کہ ابوالقاسم کالعدم مذہبی گروپ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ رہے ہیں اور گزشتہ برس ڈھاکا کے ایک کیفے پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ان کی تعلیمات سے متاثر تھے۔