ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بنٹوال میں ذہنی مریض کی خود کشی

بنٹوال میں ذہنی مریض کی خود کشی

Mon, 15 Aug 2016 20:46:05    S.O. News Service

بنٹوال 15؍اگست (ایس او نیوز)کچھ دنوں سے ذہنی عارضے میں مبتلا پرکاش (۴۷سال) نے اپنے گھر کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔ کہتے ہیں کہ پرکاش موڈبدری کی ایک دکان میں ملازمت کرتا تھا، لیکن پچھلے کچھ دنوں سے ذہنی طور پر بیمارہونے کی وجہ سے وہ چھٹی پر تھا۔آدھی رات کو جب گھر والوں نے دیکھا کہ پرکاش گھر میں موجود نہیں ہے تو اس کی تلاش میں شروع کی۔ تب پتہ چلا کہ وہ پاس ہی موجود اپنے پرانے گھر کی چھت میں پھندا لگا کر موت کے منھ میں چلا گیا ہے۔بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


Share: