نئی دہلی،8 اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )حکومت نے کہا کہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (منریگا)کی منصوبہ بندی بند نہیں ہوگی اور اس کے لئے زیادہ سے زیادہ پیسہ دیا جائے گا۔دیہی ترقی کے وزیر مملکت رام کرپال یادو نے راجیہ سبھا میں ایک وقفہ سوال کے جواب میں کہا کہ منریگا کو بند نہیں کیا جائے گا اور حکومت اس کے لئے زیادہ سے زیادہ رقم دے گی جس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاص ہدایات ہیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی میں بدعنوانی کو دور کرنے کے لئے براہ راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی)کے ذریعے پیسہ براہ راست مزدوروں کے اکاؤنٹس میں بھیجا جا رہا ہے۔حکومت نے ’’لوٹ کی چھوٹ‘‘پرشکنجہ کساہے اور بدعنوانی بند ہونے سے رقم بچ رہی ہے۔ایک اور ضمیمہ سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ گذشتہ سالوں میں مزدوروں کورقم دیر سے دی گئی اور رقم متوقع بجٹ سے کم دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت زیادہ بجٹ دے اور مزدوروں کو 15دن میں رقم مل جاتی ہے۔اس مد میں رقم کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔اس مالی سال میں 38ہزار 500کروڑ روپے کابجٹ منریگا کیلئے مختص کیا گیا ہے۔اس میں پانچ ہزار کروڑ روپے اور جوڑے گئے ہیں۔وزیر نے کہا کہ 2015-16میں تقریباََ 4.82کروڑ لوگوں کو منصوبہ بندی کے تحت روزگار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 2015-16میں اثاثہ تعمیر، خاص طورپرآبپاشی اور زرعی کاموں پر منصوبہ بندی کی 61فیصد رقم خرچ کی گئی۔اس سے پہلے دیہی ترقی وزیر مملکت نریندرسنگھ تومرنے وقفہ سوالات کے جواب میں کہا کہ غریبوں، مزدوروں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے۔
دہشت گردی اسلام کے خلاف ہے