بنگلورو:5/مئی(ایس او نیوز) غیر قانونی طور پر پرانے نوٹوں کی ذخیرہ اندوزی کے الزام میں شہر کی پولیس نے سابق کارپوریٹر وی ناگراج عرف بم ناگا کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اور ناگا کی تیزی سے تلاش کررہی ہے۔ گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت ولسن گارڈن کے ساکن شرونا، تلگٹ پورہ کے سرینواس اور بونسر کا کام کرنے والے جئے کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ تینوں ناگراج کے ساتھ مل کر کالے دھن کو سفید میں تبدیل کرنے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں چلانے میں شامل تھے۔ بتایاجاتا ہے کہ پولیس کے چھاپے کی پیشگی اطلاع مل جانے کے سبب بم ناگافرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔