ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بلیک باکس سے ملنے والی ریکارڈنگ میں انکشاف

بلیک باکس سے ملنے والی ریکارڈنگ میں انکشاف

Sun, 17 Jul 2016 17:44:38    S.O. News Service

قاہرہ،17جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مصر میں 19جون کو ایک مسافر بردار جہاز کے بحر روم کے جزیرہ کریت کے قریب گر کر تباہ ہونے کے حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے بتایا ہے کہ طیارے کے دونوں بلیک باکسز سے ملنے والی ریکارڈنگ سے پتا چلا ہے کہ ہوائی جہاز آتش زدگی کے نتیجے میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔مصری تحقیقاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے جہاز کے دونوں بلیک بکسز کی ریکارڈنگ سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہایئر بس A.320 فرانس سے قاہرہ آتے ہوئے جزیرہ کریت کے قریب آتش زدگی کے باعث حاثے کا شکار ہوئی۔ تحقیقاتی ٹیم کا کا کہنا ہے کہ بلیک بکس میں کاک پٹ کی ریکارڈنگ میں آتش زدگی کا لفظ سنا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال انیس جون کو مصر کا ایک مسافر بردار ہوائی جہاز شمالی مصری ساحلی علاقے اور جزیرہ کریت کے درمیان بحر احمرمیں کر گر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے پر سوار 40مصری اور 15فرانسیسی شہریوں سمیت 66افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔طیارہ حادثے کے حوالے سے مصرنے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کیا تھا جس نے طیارے کے دونوں بلیک باکس تلاش کرنے کے بعد ان کی ریکارڈنگ کی روشنی میں ایک نئی رپورٹ تیار کی ہے۔ قبل ازیں ہوائی جہاز کے حادثے میں دہشت گردی کے امکانات کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم طیارے میں دھوئیں کی علامات کے بعد دہشت گردی کا امکان مسترد کر دیا تھا گیا تھا۔ بلیک باکس کی مدد سے کی جانے والی تحقیقات نے بھی آتش زدگی ہی کو طیارے کے حادثے کا سبب بتایا گیا ہے۔طیارے کے دونوں بلیک باکس جون میں سمندر سے تلاش کرلیے گئے تھے۔ جس کے بعد تحقیقات کا دوبارہ آغاز کیا گیا تھا۔


Share: