ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بلند شہر تشدد : ملزم کی تصویر میں عام شہری، یوپی پولیس کی فضیحت 

بلند شہر تشدد : ملزم کی تصویر میں عام شہری، یوپی پولیس کی فضیحت 

Sun, 16 Dec 2018 01:37:13    S.O. News Service

بلند شہر :15/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بلند شہر تشدد ومیں ملزمان کی تصویر جاری کردی گئی ہے ۔18 ملزمان کی تصویر میں عمداً غلطی کے بعد یوپی پولیس کی کرکری ہو رہی ہے۔ دراصل ایک شخص نے یہ دعوی کیا ہے کہ ملزمان کی فہرست میں غلطی سے اس کی تصویر لگا دی گئی ہے۔ ابھی سٹی ایس پی نے کہا ہے کہ وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور تصویر غلط پائے جانے پر اس ہٹا دیا جائے گا۔ وشال تیاگی نام کے ایک شخص نے یہ دعوی کیا ہے کہ مفرور قرار دئے گئے ملزمان کی فہرست میں اس کی تصویر غلطی سے شائع کر دی گئی ہے۔ اس نے کہا کہ پولیس نے غلطی سے مجھے ملزم سمجھ کر میری تصویر شائع کر دی۔ میرا اس واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میں جائے حادثہ سے 40 کلومیٹر دور رہتا ہوں۔ اس پورے معاملے پر ایس پی اتل کمار نے کہا کہ یہ معاملہ ہماری روشنی میں آیا ہے کہ ایک تصویر غلطی سے شائع ہو گئی ہے۔ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور تصویر ہٹا لی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ بلند شہر تشدد کیس میں پولیس نے فرار ملزمان کی تصویر جاری کی تھی۔ پولیس نے اس کی منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کی بات کہی ہے۔ پولیس نے اس سے پہلے ملزمان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا. معاملے میں اب تک 11 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ 


Share: