ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بغداد میں خودکش بم دھماکا، کم از کم گیارہ افراد ہلاک

بغداد میں خودکش بم دھماکا، کم از کم گیارہ افراد ہلاک

Sun, 24 Jul 2016 19:03:12    S.O. News Service

بغداد24جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عراقی دارالحکومت بغداد میں اتوار کے روز ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق خودکش بمبار نے بغداد کے شمال مغربی شیعہ اکثریتی ضلع کے داخلے کے مقام پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دیگر 20افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فی الحال کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم اس سے قبل بغداد میں اس طرز کے حملوں میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ ملوث رہی ہے۔


Share: