ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بغداد حملے کی ذمہ داری ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی

بغداد حملے کی ذمہ داری ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی

Wed, 22 Mar 2017 11:52:01    S.O. News Service

بغداد،21؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایک روز قبل عراقی دارالحکومت بغداد میں ستائیس افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی ہے۔ یہ اعتراف آئی ایس سے قریبی وابستگی رکھنے والی ایک ویب سائٹ پر اس سْنّی عسکریت پسند گروپ کی طرف سے اس حملے کے چند ہی گھنٹے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ کل پیر کو بغداد کے شیعہ اکثریت والے ایک کاروباری علاقے میں بارود سے بھری ایک گاڑی کا دھماکا ہوا تھا۔ عراقی حکام نے اس دھماکے کو، جس میں پنتالیس افراد زخمی بھی ہوئے، ایک خود کْش حملہ قرار دیا ہے۔ پانچ افراد بدستور لاپتہ ہیں۔
 


Share: