ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بزرگ بی جے پی لیڈر بی بی شیوپا فوت

بزرگ بی جے پی لیڈر بی بی شیوپا فوت

Mon, 31 Jul 2017 22:46:03    S.O. News Service

بنگلورو:31/جولائی(ایس او نیوز) سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی بی بی شیوپا آج فوت ہوگئے۔ ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کے سیاسی حریفوں میں شمار کئے جانے والے لنگایت طبقے کے لیڈر داونگیرے کے بی بی شیوپا آج فوت ہوگئے۔ ان کی آخری رسومات ہاسن ضلع کے سکلیشپور تعلقہ کے کمبر ہلی میں ایسٹیٹ میں کل ادا کی جائیں گی۔بتایاجاتاہے کہ شیوپا پندرہ دنوں سے بنگلور کے سگونا اسپتال میں کینسر کی شکایت کے سبب داخل تھے، ان کے تمام اعضا کے ناکارہ ہوجانے کے سبب انہیں ان کے آبائی وطن لے جایا گیا۔ آج صبح سوا گیارہ بجے وہ فوت ہوگئے۔ شیوپا کی موت پر ریاستی گورنر واجو بھائی والا ، وزیر اعلیٰ سدرامیا، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا، سابق وزرائے اعلیٰ یڈیورپا ، کمار سوامی ،مرکزی وزراء اننت کمار، ڈی وی سدانند گوڈا ، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور ، ریاستی وزراء ڈی کے شیوکمار ، ایم بی پاٹل ، اے منجو ، اپوزیشن لیڈران جگدیش شٹر، ایشورپا، اسمبلی اسپیکر کے بی کولیواڈ ، کونسل چیرمین شنکر مورتی اور دیگر نے اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔


Share: