ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بریلی میں کاوڑ روکنے پر ہنگامہ:فائرنگ، توڑ پھوڑ اور آتش زنی

بریلی میں کاوڑ روکنے پر ہنگامہ:فائرنگ، توڑ پھوڑ اور آتش زنی

Mon, 08 Aug 2016 21:26:56    S.O. News Service

بریلی، 8اگست؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش کے بریلی شہر میں آج پولیس کی طرف سے کاوڑ روکے جانے کو لے کر ہنگامہ ہو گیا۔کاوڑ کے ساتھ چل رہے لوگوں نے جم کر توڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ کی اور پولیس کی جیپ سمیت تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا یا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ساون کے تیسرے پیر پر پولیس نے امنڈتی خاصی بھیڑ کے پیش نظر ڈاک کاوڑ کے جتھے کو الکھناتھ مندر کے قریب روک لیا۔ڈاک کاوڑ کے رکتے ہی لوگوں نے پولیس کو گھیر لیا۔انہوں نے بتایا کہ فسادیوں نے پولیس کی ایک جیپ کو نقصان پہنچا جبکہ اس کی دو موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔اس دوران ان لوگوں نے کئی راؤنڈ گولیاں بھی چلائی۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے دوران دیکھتے ہی دیکھتے علاقے کی مکمل مارکیٹ بند ہو گئی۔بریلی کے پولیس انسپکٹر جنرل وجے سنگھ مینا، سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آر کے بھاردواج اور پولیس سپرنٹنڈنٹ(شہر)سمیر سوربھ واقعہ کی اطلاع پا کر مندر کے احاطے میں پہنچے اور ہنگامہ کرنے والے لوگوں کو پرسکون کیا۔سیکڑوں کی تعداد میں کاوڑیے جلابھشیک کئے بغیر واپس لوٹ گئے۔


Share: