ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / برکینا فاسو میں دھماکہ، 5 فوجی اہلکار ہلاک

برکینا فاسو میں دھماکہ، 5 فوجی اہلکار ہلاک

Sat, 18 Jan 2020 19:14:15    S.O. News Service

اوگاڈوگو،18جنوری(آئی این ایس انڈیا) افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی صوبہ سوم میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے سے کم از کم5 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ فوج کی گشتی گاڑی اربندا شہر میں سڑک کنارے دھماکے کی زد میں آ گئی، جس سے کم از کم 5 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ برکینا فاسو کے شمالی علاقے میں مسلسل ہو رہے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے سکیورٹی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ 2015 سے اب تک برکینا فاسو میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں مسلح افواج کے دو سو جوانوں سمیت 700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں اور جنوبی افریقی ملک میں دیگر ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔
 


Share: