ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بجٹ 2019:امت شاہ نے کہا،غریبوں اور کسانوں کی توقعات کوپوراکرے گابجٹ

بجٹ 2019:امت شاہ نے کہا،غریبوں اور کسانوں کی توقعات کوپوراکرے گابجٹ

Fri, 01 Feb 2019 21:34:07    S.O. News Service

نئی دہلی:یکم /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مودی حکومت کا عبوری بجٹ آج پیش کیا گیا ہے، اس پررد عمل آنا شروع ہوگیا ہے۔بی جے پی کے صدر امت شاہ نے بجٹ پر جواب دیا کہ یہ معاشرے کے ہر حصے کوراحت دینے والابجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے کسان،کارکنان اور مڈل کلاس کوجوامیدیں تھیں ،وہ مکمل ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے چھوٹے چھوٹے چھوٹے کسانوں کو 2۔ 2ہزارروپے کی تین قسطوں میں ہر سال 6ہزار روپے دئے جائیں گے۔حکومت 75 ہزار کروڑ کا بوجھ اٹھائے گی اور کسانوں بھائیوں کی مدد کے لئے کھڑی ہو گی۔امت شاہ نے کہا کہ بینک کا قرض صرف ایک بار معاف کر دیا جاتا ہے اور نصف سے زائد کسان جنہوں نے قرض نہیں لیاا ن کوبھی اس اسکیم سے فائدہ ملے گا۔امت شاہ نے کہا کہ منریگاکی طرح کسانوں کو ہر سال اس اسکیم کا فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کسانوں کو کرپشن سے بچنے میں بڑی مدد گارہوگی۔بی جے پی کے صدر نے کہا کہ کامدھینوا سکیم گائے کی حفاظت کے لئے ایک بڑا قدم ہے، جانوروں کی نسلوں کے فروغ سے متعلق تمام مجوزات، اس کمیشن میں گایوں کی حفاظت کی گئی ہے۔سناتن دھرم میں بھی گاندھی سے لے کر ونوبابھاوے نے مقدس ماناہے۔امت شاہ نے کہا کہ کریڈٹ کارڈ والے کسانوں کوبھی مودی حکومت نے بہت راحت دی ہے،ملک کی جی ڈی ڈی میں بہت اہم تعاون دینے والی ماہی گیری سوسائٹی کابھی اس بجٹ میں خیال رکھا گیا ہے۔امت شاہ نے کہا کہ شرم یوگی منصوبہ کے تحت 60سال سے زائدعمروالے 10کروڑ سے زائد غریب مزدوروں کو کو3ہزار روپے کا پنشن دیناملک کے لیے ایک بڑاقدم ہے ۔گاؤں کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ بھی دیہی ہندوستان کی ترقی میں ایک بڑا قدم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد دفاعی شعبے کے لئے سب سے بڑی رقم پیش کی گئی ہے۔پہلی حکومت نے ون رینک ون پنشن کو نافذ کیا اور اس کے بعد حکومت نے اس طرح کی بڑی رقم کا اعلان کرکے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے۔


Share: