ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بجرنگ دل اوروی ایچ پی کارکنوں نے کیا گری راج سنگھ کا پتلا نذرِآتش

بجرنگ دل اوروی ایچ پی کارکنوں نے کیا گری راج سنگھ کا پتلا نذرِآتش

Tue, 26 Jul 2016 21:32:31    S.O. News Service

پٹنہ،26؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بہار کے نوادہ سے بی جے پی کے ایم پی اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ سے ان کی ہی پارٹی کے نظریات سے وابستہ کچھ لوگ ناراض ہیں۔پیر کو نوادہ میں بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد سے وابستہ کچھ لوگوں نے اس بات کے لیے گری راج سنگھ کاپتلانذرِآتش کیا کہ جب وہ وزیر موصوف کے سامنے مسئلہ لے کر گئے ، تو ان کا تیور نہ صرف جارحانہ تھا بلکہ انہوں نے مبینہ طور پر نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا ۔مذکورہ معاملہ 23؍جولائی کا ہے، جب مرکزی وزیر کے پاس بجرنگ دل اوروشوہندوپریشد سے تعلق رکھنے والے تقریباََ 15لوگ گؤ شالا چلانے کے لیے ایم پی فنڈ سے کچھ امداد کا مطالبہ لے کر گئے تھے۔وفد میں شامل لوگوں کا الزام ہے کہ وزیر ان کا مطالبہ سن کر ناراض ہو گئے اورناشائستہ زبان کا استعمال کرتے ہوئے انہیں کئی نصیحتیں بھی دے ڈالیں۔گری راج سنگھ کے ساتھ اس ملاقات کی ریکارڈنگ بھی کچھ لوگوں کے پاس ہے جس میں مرکزی وزیر، ان لوگوں کی سرگرمی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔اتنا ہی نہیں، گری راج نے کسی طرح کی مالی مدد دینے سے بھی صاف انکار کر دیا۔واقعہ کے تقریبا 48گھنٹے بعد اس وفد نے نوادہ میں بی جے پی ایم پی کا پتلا بھی نذرآتش کیا۔ویسے ایساپہلی بار نہیں ہوا ہے جب گری راج سنگھ کا نام تنازعات میں آیا ہے۔لوک سبھا انتخابات کے دوران نریندر مودی کے مخالفین کو پاکستان چلے جانے کا مشورہ دے کر بھی گری راج سنگھ تنازعات میں پھنس چکے ہیں۔تازہ تنازعہ کو لے کر گری راج سنگھ کی جانب سے فی الحال کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔


Share: