بنگلورو:22/اپریل(ایس او نیوز) کل ریاست کے تین وزراء ڈی کے شیوکمار، ایم بی پاٹل اور ٹی بی جئے چندرا کو زور دار بارش کے سبب میسور سے بنگلور تک واپسی کا ہیلی کاپٹر سفر ترک کرناپڑا۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ تینوں وزراء میسور سے بنگلور کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روانہ ہوئے تھے کہ ملولی کے قریب زور دار بارش کے سبب ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے ان وزراء کو بتایاکہ ہیلی کاپٹر کو آگے بڑھایا نہیں جاسکتا۔ اس کے بعد یہ ہیلی کاپٹر واپس میسور لوٹ گیا اور تینوں وزراء سڑک کے ذریعہ بنگلور لوٹ آئے۔