ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بابری مسجدکیس: سبرامنیم سوامی کوجھٹکا،سپریم کورٹ کا جلد سماعت سے انکار

بابری مسجدکیس: سبرامنیم سوامی کوجھٹکا،سپریم کورٹ کا جلد سماعت سے انکار

Sat, 01 Apr 2017 02:20:40    S.O. News Service

نئی دہلی31مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بابری مسجد معاملے میں اہم سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے آج جلدسماعت سے انکارکر دیا۔ کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں جلدسماعت ممکن نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اگلی سماعت کے لئے کوئی اگلی تاریخ بھی مقررنہیں ہے۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ مستقبل قریب میں اس معاملے میں کورٹ میں سماعت نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے21 مارچ کوعدالت نے بی جے پی لیڈر اور اس معاملے میں درخواست گزار سبرامنیم سوامی سے 31 مارچ کو یہ بتانے کے لئے کہاتھا کہ دونوں طرف باہمی رضامندی سے مسئلے حل کے لیے تیار ہیں یا نہیں؟۔گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے دونوں فریق سے کہا تھا کہ اگر اس معاملے کو بات چیت سے حل کیا جائے توبہترہو گا۔صرف اتنا ہی نہیں کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ اگر دونوں فریقوں کو لگتا ہے تو وہ خود ثالثی کرانے کے لئے تیار ہیں اور اگر بات چیت سے حل نہیں نکلتا ہے تو پھر سپریم کورٹ سماعت کے لئے تیارہے۔ کورٹ نے کہا کہ اگر فریق چاہیں تواس معاملے میں کورٹ کسی کو ثالث مقررکرسکتاہے۔ کورٹ نے تب بی جے پی لیڈرسبرامنیم سوامی کو کہا تھا کہ وہ 31 مارچ کو کیس کی سماعت کے لئے دوبارہ ذکرکرے۔

دراصل سبرامنیم سوامی نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ رام مندر تنازعہ کا معاملہ گزشتہ 6 سال سے سپریم کورٹ میں زیرالتواہے۔ اس صورت میں سپریم کورٹ کو روزانہ سماعت کر کے جلدفیصلہ سنانا چاہئے۔

ادھر بابری مسجد کے پیروکار محمد قاسم کے بیٹے کے وکیل اور سنی وقف بورڈنے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کوخط لکھ کر سبرامنیم سوامی کے کردار کو لے کر سوال اٹھائے ہیں۔ خط میں کہاگیاہے کہ سوامی نے جلد سماعت کی مانگ کی تھی لیکن اس معاملے میں وہ فریق نہیں ہیں، بلکہ انہوں نے مداخلت کی درخواست ڈالی ہے۔ لیکن سپریم کورٹ نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیاہے کہ ان کی درخواست کوقبول کیاجائے یانہیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوامی فریقین کے وکلاء کو بھی سماعت سے منسلک معلومات نہیں دیتے۔


Share: