ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بابری مسجد کے معالمہ میں ہم(اہل تشیع) مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ ہے: مولانا یعسوب عباس

بابری مسجد کے معالمہ میں ہم(اہل تشیع) مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ ہے: مولانا یعسوب عباس

Mon, 09 Jul 2018 00:36:04    S.O. News Service

 ٓالٰہ آباد::08/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پرسنل لا بورڈ نے اپنے اہم موقف کا اعلان کیا ہے۔شیعہ پر سنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پر سنل لا بورڈ، آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے موقف کی پوری طرح تائید کرتا ہے۔شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا یعسوب عباس نے الہ آباد میں کہا کہ کچھ لوگ بابری مسجد کے نام پر حکومت سے سودے بازی کر رہے ہیں۔لیکن شیعہ پرسنل لا بورڈ بابری مسجد کے معاملے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بوڑد کے شانہ بہ شابہ کھڑا رہے گا۔مولانا نے مزید کہا کہ جولوگ بابری مسجد کے تعلق سے مختلف بیانات دیتے رہتے ہیں، ان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ کیونکہ وہ لوگ قوم کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں,,بلکہ سستی شہرت یا پھربے وقعت عہدہ کیلئے لوگ اس طرح کا بیان دے کر پوری ملت کو رسوا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کے تعلق سے شیعہ پرسنل لا بورڈ اور ہندوستان کے سات کروڑ شیعہ افراد کا نظریہ وہی ہے جو مسلم پرسنل بورڈ کا ہے۔
 


Share: