ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / اے اے آئی چیک باؤنس معاملہ:ممبئی کی عدالت کا مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

اے اے آئی چیک باؤنس معاملہ:ممبئی کی عدالت کا مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

Sat, 16 Jul 2016 20:28:08    S.O. News Service

ممبئی، 16جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) بند ہو چکی کنگ فشر ائیر لائنز کے مالک وجے مالیا کے پریشانی اب بڑھ گئی ہے۔مضافات اندھیری کی میٹروپولیٹن عدالت نے ہندوستانی ایئرپورٹ اتھارٹی(اے اے آئی )کی طرف سے درج چیک باؤنس کے ایک معاملے میں مالیا کے خلاف آج غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔7مئی کو مجسٹریٹ اے ایس لاولکر نے مالیا کو آج کے دن عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی اور حکم پر عمل نہ کرنے پر غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کی وارننگ دی تھی۔لیکن مالیا عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا۔عدالت اے ا ے آئی کی طرف سے کنگ فشر ایئر لائن کے خلاف درج کل 100کروڑ لون کے دو چیک باؤنس ہونے کے معاملے کی سماعت کر رہی تھی۔اے اے آئی نے دو معاملے درج کروائے ہیں جس میں عدالت سے مالیا کو ذاتی طور پر پیش ہونے کی جو مستقل چھوٹ ملی ہے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بینکوں سے لئے قرض کے 9000کروڑ لون ادا کرنے کے ایئر لائن کے ناکام رہنے کی خبر جب پھیلی تو تبھی مالیا نے ملک چھوڑ دیا۔اے اے آئی نے مالیا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی بھی مانگ کی ہے۔اس سے پہلے اے ا ے آئی کی طرف سے عدالت میں پیش وکیل نے کہا تھا کہ مالیا کا پاسپورٹ رد ہونے کو دیکھتے ہوئے لگتا نہیں ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود ان کا وکیل اپنے موکل کو عدالت میں پیش کر پائے گا۔


Share: