ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اے ایم یو:بی اے و بی ایس سی کاداخلہ امتحان آج

اے ایم یو:بی اے و بی ایس سی کاداخلہ امتحان آج

Sun, 23 Apr 2017 02:41:58    S.O. News Service

علی گڑھ: 22/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بی اے و بی ایس سی کا داخلہ امتحان23/اپریل کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت گوہاٹی، سری نگر، لکھنؤ، کولکاتا و پٹنہ میں بنائے گئے امتحانی مراکزپر منعقد ہوگا۔بی اے کے داخلہ امتحان میں 9419، بی ایس سی میں 17717اور بی کام کے داخلہ امتحان میں 5285 امیدواران شامل ہو رہے ہیں۔اے ایم یو کے کنٹرولر برائے داخلہ و امتحانات پروفیسر یوسف الزماں خاں نے بتایا کہ اے ایم یو میں بی اے کاداخلہ امتحان امتحانی مراکز پر4.00سے 6.00بجے کے درمیان منعقد ہوگا جبکہ بی ایس سی کا داخلہ امتحان صبح10.00بجے سے دوپہر12.00بجے تک منعقد ہوگا۔ اے ایم یو میں بی اے کے داخلہ امتحان میں 6061اور بی ایس سی کے داخلہ امتحان میں 10,495 امیدواران شامل ہو رہے ہیں جبکہ بی کام کے داخلہ امتحان میں 3735 امیدواران شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گوہاٹی میں بی اے کے داخلہ امتحان میں 185،بی ایس سی میں 383، اور بی کام میں 114، لکھنؤ میں بی اے میں 830،بی ایس سی میں 2635، بی کام میں 805، سری نگر میں بی اے میں 895، بی ایس سی میں 164  اور بی کام میں 124، پٹنہ میں بی اے میں 620، بی ایس سی میں 1275اور بی کام میں 372 جبکہ کولکاتا میں بنے امتحانی مرکز پر بی اے میں 828، بی ایس سی میں 1265اور بی کام میں 133امیدواران شامل ہو رہے ہیں۔

 


Share: