ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وینوگوپال کی سدرامیا سے ملاقات، انتخابی حکمت عملی اور کانگریس کو مضبوط کرنے پر بات چیت

اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وینوگوپال کی سدرامیا سے ملاقات، انتخابی حکمت عملی اور کانگریس کو مضبوط کرنے پر بات چیت

Thu, 11 May 2017 02:21:09    S.O. News Service

بنگلورو:10 /مئی(ایس او نیوز) پچھلے دو دن سے پارٹی کے مختلف لیڈروں سے ملاقات اور تبادلہئ خیال میں مصروف اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج برائے کرناٹک وینو گوپال اور ان کی ٹیم نے آج وزیراعلیٰ سدرامیا سے ملاقات کی اور مختلف امور بشمول ریاست میں پارٹی کو مضبوط کرنے اور آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا۔وینو گوپال کے ہمراہ کانگریس سکریٹریان اے سی وشنو ناتھ،مدھو یکشی گوڈا، منکم ٹائیگور، کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ نے سدرامیاسے ان کی سرکاری رہائش گاہ کاویری میں ملاقات کی۔ پیر کے دن بنگلور پہنچنے کے بعد سے وینو گوپال کی اب تک وزیر اعلیٰ سدرامیا سے ملاقات نہیں ہوئی تھی، پہلے دن انہوں نے کے پی سی سی عہدیداروں اوراہم لیڈروں کے علاوہ محاذی تنظیموں کے ذمہ داروں سے بات چیت کی اور اگلے دن وزراء، اراکین پارلیمان واسمبلی سے تبادلہئ خیال کیا۔ پچھلے دو دنوں سے اس ٹیم سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں ہمہ قسم کی قیاس آرائیوں کو دیکھتے ہوئے آج اس ٹیم نے وزیر اعلیٰ سے خود ملاقات کی اور ان سے کافی دیر تک بات چیت ہوئی۔ اس ٹیم کی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سدرامیا نے کسی اور پارٹی لیڈر کو اندر داخل نہ ہونے کی ہدایت دے رکھی تھی، جس کی وجہ سے متعدد اراکین اسمبلی اور دیگر لیڈروں کو کاویری سے لوٹنا پڑا۔ تقریباً دو گھنٹوں تک وزیراعلیٰ کی اس ٹیم کے ساتھ بات چیت چلتی رہی۔ 


Share: