ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایک گواہ کےقتل کیس میں آسارام کا قریبی ساتھی گرفتار،ہتھیاروں کاذخیرہ اورکئی جعلی آئی ڈی کارڈبرآمد

ایک گواہ کےقتل کیس میں آسارام کا قریبی ساتھی گرفتار،ہتھیاروں کاذخیرہ اورکئی جعلی آئی ڈی کارڈبرآمد

Tue, 19 Jul 2016 19:28:20    S.O. News Service

مظفرنگر،19جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آسارام کے خلاف عصمت دری کیس کے ایک اہم گواہ کے قتل کے سلسلے میں گرفتاری سے بچ رہے ان کے ایک ساتھی کو سہارنپور ضلع کے میر ک پور گاؤں سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس افسر یوگیندر پال سنگھ نے کہا کہ آسا رام کے نندگاؤں آشرم کے انچارج نیرج کمار کو کل گرفتار کیا گیا،گاؤں میں اس کا ڈیری کاکاروبار ہے،جس جگہ سے اسے گرفتار کیا گیا وہاں سے ہتھیاروں کا ذخیرہ اور17گائے، بہت سے جعلی شناختی کارڈ برآمد کئے گئے ہیں۔سنگھ نے کہا کہ آسا رام کے خلاف عصمت دری معاملے میں اہم گواہ اکھل گپتا(35)گزشتہ سال 11جنوری کو قتل کے بعد سے وہ فرار تھا۔گپتا آسارام کا باورچی اور ذاتی اسسٹنٹ تھا جو 16سالہ نابالغہ لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کے معاملے میں اگست 2013سے جیل میں بند تھا۔قتل میں کمار کے مبینہ ملوث ہونے کا انکشاف آسارام کے وفادار کارتک ہلدر نے کیا جس نے گپتا کا مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ہلدر کو مارچ میں چھتیس گڑھ کے رائے پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔سنگھ نے بتایا کہ تفتیش کے دوران کمار نے کہا کہ اس نے ہلدر کو پناہ دی اور اس کے لئے موٹر سائیکلوں اور ہتھیاروں کاانتظام کیا۔ملزم پر ٹھگی اور پولیس کو گمراہ کرنے کے علاوہ امرس ایکٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


Share: