پانڈیچری: 7/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پانڈیچری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی نے کہا کہ لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانا عملا درست نہیں ہے۔ انہوں نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ ایک ساتھ انتخابات عملا درست نہیں ہیں۔ میں نے متعلقہ کمیشن اور وزارت داخلہ کو خط لکھ کر اس موضوع پر اپنے خیالات سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ساتھ الیکشن کرانے کا خیال قابل نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ لاء کمیشن نے اس کی نتیجہ خیزی پر بات چیت کرنے کے لئے تمام قومی اور علاقائی جماعتوں کی دو روزہ میٹنگ بلائی ہے۔ ایک ساتھ لوک سبھا اور اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کی ضرورت کئی سالوں سے ظاہر کیا جارہی ہے۔ حال میں نریندر مودی نے بھی اس خیال کی حمایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے نائب صدر جمہوریہ کو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی حکومت کی مختلف شکایات سامنے ہے۔نائیڈو کل پانڈیچری کے ایک دن کے دورہ پر تھے۔نارائن سامی نے کہا کہ انہوں نے پانڈیچری کے لئے کافی رقم یقینی بنانے کے لیے ان سے مداخلت کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ان سے پانڈیچری کو خاص قسم کے ساتھ ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔