ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ایک بار پھر دہلی اسمبلی سے مارشل نے کپل مشرا کو باہر نکالا

ایک بار پھر دہلی اسمبلی سے مارشل نے کپل مشرا کو باہر نکالا

Sat, 12 Aug 2017 02:43:37    S.O. News Service

نئی دہلی:11/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی اسمبلی میں ایک بار پھر اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے لئے پارٹی کے باغی رہنما کپل مشرا پریشانی کاسبب بن گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے باغی رہنما کپل مشراکووزیراعلیٰ اروندکیجریوال پر ایوان کی کارروائی کے دوران غائب ہونے کاالزام لگاتے ہوئے بینر دکھانے کے بعد آج مارشل کی مدد سے دہلی اسمبلی سے باہر نکالاگیا۔سیشن کے آخری دن ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی مشرا بینر لے کر کھڑے ہوگئے۔ بینرپرلکھاتھاکہ کیجریوال نہیں ہیں، ایوان میں آئیے۔ اسمبلی اسپیکررامنواس گوئل نے مشرا کے اس اقدام کے ایوان کے قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے مارشل بلالیا۔ انہوں نے اس کے بعد مشرا کو دن بھر کی کارروائی سے نکال دیا۔کپل مشرانے نامہ نگاروں سے کہاکہ وزیراعلیٰ کیجریوال نے گزشتہ چار دن میں ایوان کی ایک بھی اجلاس میں حصہ نہیں لیاہے۔ میں وجہ جاننا چاہتا تھا اور مجھے زبردستی باہرکردیاگیاہے۔ وہ پورے سیشن میں غائب رہے ہیں۔


Share: