ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایودھیا میں 25خستہ حال مذہبی عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا

ایودھیا میں 25خستہ حال مذہبی عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا

Fri, 26 Aug 2016 19:47:14    S.O. News Service

ایودھیا، 26؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایک مندر کی چھت گرنے سے دو افراد کے مارے جانے کے واقعہ کے ایک ہفتے بعد ضلع انتظامیہ نے 25خستہ حال مذہبی عمارتوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس میں زائرین کے داخلے پر آج پابندی لگا دی۔ایودھیا بلدیہ نے ایودھیا میں 174عمارتوں کی نشاندہی کی ہے، لیکن ان میں سے صرف 25کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔فیض آباد کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ وی پانڈے نے کہا کہ وقت کے ساتھ یہ عمارت بیکار ہو گئے ہیں اور ان میں مندر نہیں ہیں،لہذا انہیں منہدم کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ان عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان خستہ حال مذہبی عمارتوں کو یا تو درست کیا جائے گا یا پھر مندر کے پجاری اور مینجمنٹ کمیٹی کی تجاویز کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔جن مذہبی مقامات پر زائرین کا داخلہ ممنوع کیا گیا ہے، ان میں 17ویں صدی کی مسجد ’’عالمگیر مسجد‘‘بھی شامل ہے جس کی تعمیر مغل بادشاہ اورنگ زیب کے زمانے میں تقریبا 1700عیسی میں کرایا گیا تھا اور یہ ایودھیا کے راگرا علاقے میں واقع ہے۔مسجد کے باہر لگائے گئے ایک نوٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ مسجد خستہ حالت میں ہے اور کبھی بھی گر سکتی ہے۔


Share: