ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / این جی ٹی نے سرکاری عمارتوں میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے نظام پر رپورٹ طلب کی 

این جی ٹی نے سرکاری عمارتوں میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے نظام پر رپورٹ طلب کی 

Wed, 17 Aug 2016 20:13:05    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل گرین ٹریبونل(این جی ٹی )نے دہلی حکومت اور دیگر ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ سرکاری عمارتوں، پلوں اور فلائی اوروں میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا نظام ہے یا نہیں اور کیا وہ کام کر رہے ہیں ؟اس سلسلے میں ایک جامع رپورٹ تیار کریں۔این جی ٹی کے صدر جسٹس سوتنتر کمار کی قیادت والی ایک بنچ نے دہلی حکومت، دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پیش ہوئے وکیل اور معاملہ میں مقرر کئے گئے عدالتی کمشنر کو اس سلسلے میں میٹنگ طلب کرنے اور ایک تفصیلی رپورٹ تیار کروانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے کہاکہ ہم این سی ٹی دہلی، ڈی ڈی اے، درخواست گزاراور عدالتی کمشنر سے 19؍اگست 2016کو ساتھ مل کر میٹنگ طلب کرنے کی ہدایت دیتے ہیں۔بنچ نے کہاکہ انہیں فلائی اوور اور سرکاری عمارتوں کے سلسلے میں ایک جامع رپورٹ تیار کرنا ہوگا کہ کیا ان عمارتوں اور فلائی اوروں میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا نظام ہے یا نہیں اور کیا وہ کام کر رہے ہیں۔معاملے کی اگلی سماعت 26؍ستمبر کو ہوگی۔بنچ میں جسٹس رگھویندر ایس راٹھور بھی شامل ہیں۔ٹریبونل نے اس سے پہلے مرکز اور دیگر پبلک اتھارٹی کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی تھی کہ فلائی اوور، پل یا حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی کسی بھی تعمیراتی سرگرمی سمیت ہر منصوبے میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔


Share: