ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / این آئی اے کی چھ مبینہ آئی ایس آئی ایس دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ دائر

این آئی اے کی چھ مبینہ آئی ایس آئی ایس دہشت گردوں کے خلاف چارج شیٹ دائر

Mon, 18 Jul 2016 20:55:56    S.O. News Service

نئی دہلی18جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں اور ہری دوار میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی سازش رچنے کے الزام میں گرفتارچھ مشتبہ آئی ایس آئی ایس کے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف این آئی اے نے آج چارج شیٹ دائرکی۔دہلی پولیس کی خصوصی سیل کی طرف سے18جنوری2016 کو تعزیرات ہند(آئی پی سی)کی دفعہ 120(سازش رچنے)اوردفعہ18اور20کے تحت درج کیس کی بنیادپرقومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے)نے اخلاق الرحمان، محمد عظیم الشان ، محمدمعراج، محمد اسامہ، محسن ابراہیم سیدیوسف امام ہندی کے خلاف چارج شیٹ دائرکی۔وزارت داخلہ کی ہدایات پریہ معاملہ بعدمیں این آئی اے کے حوالے کر دیاگیا۔این آئی اے نے اپنے الزامی خط میں کہا کہ آئی ایس آئی ایس کے نظریات سے متاثرہوکرملزمان نے دہشت گردحملے انجام دینے کی سازش رچی تھی۔خصوصی سیل نے ملزمان کو روڑکی اور ممبئی سے گرفتارکیاتھا۔


Share: