ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایمس کا کریڈٹ لینے کے لیے ایس پی اور بی جے پی میں پوسٹر وار

ایمس کا کریڈٹ لینے کے لیے ایس پی اور بی جے پی میں پوسٹر وار

Sat, 23 Jul 2016 18:17:20    S.O. News Service

گورکھپور ، 22؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے گورکھپور میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے بعد اس کاکریڈٹ لینے میں مقابلہ آرائی شہرمیں جگہ جگہ لگے پوسٹروں میں صاف نظر آرہی ہے ۔حکمراں سماج وادی پارٹی نے زوردیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے ایمس کے لیے مفت زمین دستیاب کرائی ، اسی لیے اس کی شراکت کسی بھی معنوں میں کم نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے اپنے سرکاری ہینڈل سے کئے گئے ٹوئٹ میں کہاکہ گورکھپور میں ایمس کے لیے ہماری حکومت نے مفت زمین دی۔رائے بریلی ایمس کے لیے بھی اس نے زمین دی تھی۔وزیر اعظم کی ایمس کے سنگ بنیاد رکھنے کے لیے گورکھپورآمدپرشہرمیں جگہ جگہ لگے ہورڈنگس میں بھی اس کا کریڈٹ لینے کے لیے ہوڑصاف دکھائی دی۔پارٹی لیڈروں کے بینر اورپوسٹرمیں ایمس کے لیے مفت زمین دینے کے لیے وزیر اعلیٰ کا شکریہ اداکیاگیا۔دوسری اور بی جے پی لیڈروں نے بھی جگہ جگہ لگے بینروں اورپوسٹروں میں وزیر اعظم اورمقامی ایم پی یوگی آدتیہ ناتھ کا ایمس کے لیے شکریہ اداکیا۔اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے گورکھپور ایمس کے لیے ریاست کی عوام کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ آپ نے مرکزمیں ایسی حکومت بنوائی ہے، جو کام کرنے پریقین رکھتی ہے۔دراصل ایمس پوروانچل میں ایک اہم سیاسی مسئلہ بن گیا ہے۔وزیر اعلیٰ گزشتہ دنوں کئی موقعوں پرایمس کے لیے مفت زمین دینے کی بات کہتے اوربی جے پی کی طر ف سے اس کا کریڈٹ چھیننے کی شکایت کرتے نظر آئے۔


Share: