ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایل جی نجیب جنگ نے صحت اورپی ڈبلیو ڈی سکریٹری کو ہٹایا 

ایل جی نجیب جنگ نے صحت اورپی ڈبلیو ڈی سکریٹری کو ہٹایا 

Tue, 30 Aug 2016 17:45:13    S.O. News Service

نئی دہلی، 30اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کی کیجریوال حکومت اورایل جی نجیب جنگ کے درمیان ٹکراؤ کا ایک اور معاملہ سامنے آ یا ہے۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی حکومت کے ہیلتھ سکریٹری ترون سین اورپی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری سروشتھ شریواستو کو ہٹا دیا ہے۔ان کی جگہ چندراکر بھارتی کو ہیلتھ سکریٹری اور اشونی کمار کوپی ڈبلیو ڈی سکریٹری مقرر کیا گیا۔12اگست کو نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ایل جی سے ملاقات کرکے یہ اپیل کی تھی کہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد سارے حقوق ایل جی کے ہیں اس میں کوئی شک نہیں، لیکن اسکول تعمیر اور فلائی اوور کے کام میں لگے پی ڈبلیو ڈی سکریٹری اور محلہ کلینک کے کام میں لگے ہیلتھ سکریٹری کو نہ ہٹایا جائے، لیکن ان کو ہٹایا دیا گیا ۔اس معاملے پر دہلی کے صحت اورپی ڈبلیو ڈی کے وزیر ستیندر جین نے کہاکہ10دن پہلے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا ایل جی کے پاس گئے تھے اور ان سے درخواست کی تھی کہ 31؍مارچ تک ان کا تبادلہ نہ کیا جائے ۔ یہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن لگتا ہے ایل جی دہلی میں سب کام روکنے میں لگے ہیں۔اس کے ساتھ ہی دہلی اسمبلی کے سکریٹری پرسنا سوریہ د یورا کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ان کی مدت کار 16؍جولائی 2016کو ختم ہو گئی تھی ، لیکن اسمبلی کے اسپیکر ان کو رلیو نہیں کر رہے تھے۔اسمبلی اسپیکر نے ان کی دو سال کی توسیع مانگی تھی ۔


Share: