ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایشانت شرما،اسمتھ کی حرکت سے بیدی ناراض ، کہا:اب بدصورت چہرے بھی بننے لگے آنندنائک

ایشانت شرما،اسمتھ کی حرکت سے بیدی ناراض ، کہا:اب بدصورت چہرے بھی بننے لگے آنندنائک

Tue, 07 Mar 2017 14:41:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 6 ؍مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ٹیم انڈیا کے تیزگیندباز ایشانت شرما کے مخالف کپتان اسٹیو اسمتھ کو دیکھ کر عجیب و غریب منہ بنانے کا معاملہ بحث کا مرکز بن چکا ہے۔اتوار کو سوشل میڈیا میں اس معاملے پر لوگ چٹکی لینے سے نہیں چوکے۔سوشل میڈیا میں کئے گئے کچھ تبصرہ میں ٹیم انڈیا کے تیزگیندباز ایشانت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔بہر حال، ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم لیگ اسپنر بشن سنگھ بیدی ہلکی پھلکی چھینٹا کشی مانے جا رہے اس واقعہ سے ناراض ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میں اس وقت کافی چھینٹا کشی دیکھنے کو ملی تھی ، جب ایشانت کی تصاویر اور ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی دیکھی گئیں ، جس میں وہ عجیب سا منہ بنا رہے تھے۔مخالف ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اورا سمتھ کے درمیان بھی زبانی جنگ دیکھنے کو ملی۔بیدی نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیاہے ۔چھینٹا کشی کے مخالف رہے اس سابق اسپنر نے کہاکہ زبانی جنگ ہی کافی بری نہیں تھی جو وہ اب بدصورت منہ بھی بنانے لگے، کرکٹ اس کے بغیر بھی برقرار رہ سکتی ہے، بلے اور گیند کے درمیان مقابلہ کو نکھرنے دیجئے۔واضح رہے کہ بیدی کو بے باک انداز میں اپنی بات رکھنے کے لیے جانا جاتا ہے۔انہیں کھلاڑیوں کا کپتان کہا جاتا تھا، کیونکہ ساتھی کھلاڑیوں کے مفادات کو انہوں نے ہمیشہ ذہن میں رکھا۔’بشن پاجی‘ کے نام سے مقبول بیدی نے جو کچھ بھی کام کیا، اپنی شرائط پر کیا۔بیدی اس سے پہلے سری لنکا کے جادو گر آف اسپنر اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے مرلی دھرن کے خلاف اپنے تلخ بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہ چکے ہیں۔


Share: