بنگلور ،15مارچ (ایس او نیوز ) سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کی بہن کی گذشتہ شب موت کے سبب ان کی بی جے پی میں شمولیت کو ملتوی کردیا گیا ہے مسٹر کرشنا جو گذشتہ روز یہاں سے نئی دہلی کیلئے روانہ ہوئے ' بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ سے شام میں ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونا چاہتے تھے تاہم وہ اپنی بہن کی موت کی خبر سننے کے بعد تمام پروگراموں کو منسوخ کرتے ہوئے بنگلور واپس ہوگئے ۔مسٹر کرشنا نے گذشتہ ماہ کانگریس چھوڑدی تھی ۔ وہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ ' وزیر خارجہ کے علاوہ مہاراشٹرا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔