ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ایس ایم کرشنا نے سدرامیاحکومت کوبے سمت قرار دیا،مودی کے نقش قدم پر چلنے وزیراعلیٰ کو سابق وزیراعلیٰ کا مشورہ

ایس ایم کرشنا نے سدرامیاحکومت کوبے سمت قرار دیا،مودی کے نقش قدم پر چلنے وزیراعلیٰ کو سابق وزیراعلیٰ کا مشورہ

Tue, 04 Apr 2017 01:10:15    S.O. News Service

بنگلورو:3/اپریل(ایس او  نیوز)کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں جاتے ہی اپنے لہجہمیں تبدیلی لاتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ ایس ایم کرشنا نے ریاست کی سدرامیا حکومت کو بے سمت اور بے مقصد قرار دیا ہے۔ آج میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں فخر ہے کہ ان کا اور بی سرینواس پرساد کا شمار خود دار سیاستدانوں میں کیا جاتا ہے، وہ چاہے جس پارٹی میں بھی رہیں اپنی خودداری کو ٹھیس برداشت نہیں کریں گے۔ کانگریس نے ان کے ساتھ یہی رویہ اپنایا جس کے سبب انہیں پارٹی کو خیر باد کہنا پڑا، ننجنگڈھ تعلق بی جے پی دفتر میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرشنا نے کہا کہ سرینواس پرساد ایک تجربہ کار اور سینئر سیاست دان ہیں، دیوراج ارس کے دور میں انہوں نے انتخاب لڑکر کامیابی حاصل کی۔ سرینواس پرساد نے اپنی سیاسی زندگی کے چند اصول مرتب کئے ہیں جن سے انہوں نے کبھی مصالحت نہیں کی، جب خودداری کو ٹھیس پہنچی تو انہوں نے کانگریس کو خیر باد کہہ دیا، سرینواس پرساد کے بعد انہوں نے یہی روش اپنائی، اقتدار کا لالچ ہوتاتو کانگریس میں ہی بنے رہتے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس بات سے ضرور متفق ہیں کہ یہ ضمنی انتخابات آنے والے اسمبلی انتخابات کے نقیب نہیں ہیں۔ وقتی طور پر جو حالات پیدا ہوں گے تمام سیاسی پارٹیوں کو انہی کی بنیاد پر انتخابات کا سامنا کرنا ہوگا۔ سیاسی اصولوں کے ساتھ سیاسی پارٹیوں کو چاہئے کہ عوام کے اعتماد کو دھکہ نہ پہنچنے دیں۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ بے سمت حکومت چلارہے ہیں، ریاست اور عوام کی ترقی کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اور ان کے کابینی رفقاء کی طرف سے سرکاری کام کاج میں عدم دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ ان لوگوں کو عوام کی فلاح وبہبود سے کچھ سروکار نہیں ہے۔ خشک سالی سے ریاست اور پورا کسان طبقہ بدحال ہے، لیکن ان کسانوں کا رونا حکومت کو سنائی نہیں دے رہا ہے۔ ایس ایم کرشنا نے کہاکہ اپنی سیاسی زندگی میں انہوں نے بہت سے وزرائے اعلیٰ کو دیکھا جنہوں نے ریاست کی ترقی کیلئے اچھا کام کیا ہے، لیکن بدقسمتی سے وزیراعلیٰ کے عہدہ پر اب فائز سدرامیا کے تعلق سے وہ یہ رائے قائم نہیں کرپائے۔ سدرامیا کو چاہئے کہ وقت رہتے اپنی روش بدلیں، وزیراعظم مودی کے نقش قدم پر چلیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے ملک کی ترقی کیلئے اپنی فکر کے ذریعہ عالمی سطح پر ایک مقام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے، مودی کی دور اندیشی کے نتیجہ میں آج ہندوستان ترقی یافتہ ممالک امریکہ، چین، جاپان کے ساتھ ایک صف میں کھڑا ہوسکا ہے۔ مودی نے اپنی سیاسی دور اندیشی کے ذریعہ اپنی سیاسی جماعت بی جے پی کو غیر معمولی کامیابی سے ہمکنار کیاہے، انہوں نے کہاکہ بی جے پی میں ان کی شمولیت کسی نجی مفاد کیلئے قطعاً نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی ترقی پرورپالیسی آنے والے انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی جیت کی ضامن ہوگی۔ اس موقع پر سابق وزراء آر اشوک، شوبھا کارند لاجے، رام داس، سومنا، بچے گوڈا، وغیرہ موجود تھے۔


Share: