ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایردوآن سے متعلق طنزیہ نظم پر جزوی پابندی برقرار

ایردوآن سے متعلق طنزیہ نظم پر جزوی پابندی برقرار

Sat, 11 Feb 2017 11:18:58    S.O. News Service

ہیمبرگ ،10؍فروری(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہیمبرگ کی عدالت نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن پر لکھی گئی استہزائیہ نظم پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔پابندی کے تحت اس نظم کو نشرِ مکرر کے طور پر ٹیلی وڑن پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ مزاحیہ اداکار ڑان بوہیمرمان نے یہ نظم پبلک ٹیلی وڑن پر پیش کی تھی۔ یہ امر اہم ہے کہ کئی دوسرے ٹیلی وڑن چینلوں نے بھی ایردوآن بارے مزاحیہ گیت نشر کیے ہیں لیکن اْن پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔


Share: